صوبہ کے مسائل حل کر نے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،گورنر خیبر پختونخوا

صوبہ کے مسائل حل کر نے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،گورنر خیبر پختونخوا
صوبہ کے مسائل حل کر نے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا،گورنر خیبر پختونخوا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ جن مسائل سے دوچار ہے ان کے حل کے لیئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر ارباب خضر حیات کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق گورنر نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن انتہائی ضروری ہے۔ امن کا قیام وفاق اور سیکورٹی فورسز کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ تن تنہا ان حالات سے نبردآزما نہیں ہوسکتا ۔وفد نے صوبائی مسائل کے حل کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments 0

Login to post a comment.