گیس کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے حکومت نے بڑی تیاری کرلی، 3180 ارب روپے کے گردشی قرض میں سے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ٹاسک فورس نے تجاویز تیار کرلیں، پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مزید 5 روپے بڑھانے کا پلان ہے، پی ڈی ایل کی اضافی رقم گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے استعمال ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق 1400 ارب نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرنشل، 300 ارب ٹیکس اور سود کے شامل ہیں، گیس سیکٹر کا گردشی قرض آئندہ 6 برسوں کے دوران ختم کرنے کا پلان ہے۔
Comments 0