نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نواز شریف پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، بانی پی ٹی آئی کو سازش کے تحت لایا گیا۔ خواجہ آصف

نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نواز شریف پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، بانی پی ٹی آئی کو سازش کے تحت لایا گیا۔ خواجہ آصف
‏سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت نااہل کیا گیا، نواز شریف پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، بانی پی ٹی آئی کو سازش کے تحت لایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 12 سال پہلے بانی پی ٹی آئی کا پروجیکٹ شروع کیا گیا، فیض حمید کی سربراہی میں بانی کو اقتدار میں لایا گیا، فیض حمید اور بانی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم تھے، بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ 4 سال کھلواڑ کیا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کیخلاف حکم فیض حمید کی طرف سے آتا ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے 9 مئی برپا کیا گیا، آج بھی سازشی عناصر بانی کو واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فیض اور بانی کا گٹھ جوڑ قائم رہتا تو پاکستان اندر سے برباد ہوجاتا، انہیں انجام تک نہ پہنچایا گیا تو ملک کیلئے اچھا نہیں ہوگا، اپیل کا حق فیض حمید کے پاس ہے لیکن نوازشریف کو نہیں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیض اور بانی کے پھیلائے جراثیم کا خاتمہ ضروری ہے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں دہشتگردوں سے مذاکرات کرو، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ طالبان کو بھتہ دیتی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مغربی سرحد پر جو کچھ ہورہا ہے اس کے پیچھے بھارت ہے، امریکی صدر کئی بار پاکستان کی تعریف کرچکے ہیں، جنرل باجوہ بھی تو دیکھ رہے تھے کہ کیا ہورہا ہے، ابھی فیض حمید پر 9 مئی اور دیگر مقدمات بھی چلیں گے، بیورو کریسی اور دیگر اداروں میں چھپے لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ٹھکانوں کی، سب کا احتساب ہوگا۔

Comments 0

Login to post a comment.