سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اڈیالہ تحریک انصاف جلد علیحدہ علیحدہ ہوں گی، بانی پی ٹی آئی بڑی تیزی کے ساتھ بانی ایم کیو ایم کے راستے پر گامزن ہیں، جلد اپنا انجام پالیں گے۔
مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا، کہا بانی پی ٹی آئی سیاست کو جس راستے پر لے کر جانا چاہتے ہیں، پارٹی ان کے ساتھ نہیں جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ 15 فیصد لوگ اڈیالہ تحریک انصاف کے ساتھ چلے جائیں گے اور اکثریت اس بیانیے کے ساتھ نہیں جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی بڑی تیزی کے ساتھ بانی ایم کیو ایم کے راستے پر گامزن ہیں، بہت جلد اپنا انجام پالیں گے۔
Comments 0