انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہاہے کہ پولیس صوبے میں امن و امان عملدرآمدی کی بہتری کے ساتھ ان کے خاندانوں کی فلا ح و بہبو دکے علاوہ ان کے مستقبل معماروں کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی کوشاں ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس گرائمر اسکول بدر لائن دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔۔ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علی ، ایس ایس پی ایڈمن دوستین دشتی اور پرنسپل پولیس گرائمر اسکول لبنہ اشفاق بھی موجو د تھی ۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ محکمہ پولیس کے تمام شعبوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے بچوں کے قائم اسکول میں تدریسی عمل کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لئے اصلاحات لائے جارہے ہیں تاکہ پولیس اہلکاروں کے زیر تعلیم بچے تعلیمی میدان میں کسی سطح پر پیچھے نہ رہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کو ماڈل اسکول بنانے کیلئے موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائے تاکہ یہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات جدید تعلیم سے بہرہ ور ہو کر صوبے اور ملک کا نام روشن کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں خود اعتمادی کی کوئی کمی نہیں انہیں سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنے میں کسی سے بھی پیچھے نہیں رہتے ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اسکول میں قائم لائبریری ، کمپیوٹر لیب کا معائنہ بھی کیا ۔ انہوں نے کلاس رومز میں درس و تدریس کے عمل کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے طلبا و طالبات سے ان کی نصابی ، غیرنصابی سرگرمیوں اور موجودہ سہولیات کی حوالے سے پوچھا اور ان کی تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر آئی جی پولیس بلوچستان نے اسکول کے لئے پلے گرانڈ کی فراہمی اور اسکول کے عمارت کی تزئین و آرائش کرنے کے احکامات دیئے۔پرنسپل پولیس گرائمر اسکول نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 1995میں قائم ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے لئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں قائم لائبریر ی کے لئے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسدعلوی ا ور ایس ایس پی ایڈمن دوستین دشتی نے کتب فراہم کی ہیں جبکہ اے آئی جی ویلفیئر فریال فرید نے طلبا و طالبات کے غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا سامان فراہم کیا جس سے وہ اپنے ذہنی و جسمانی نشونماکے فروغ کیلئے سہولیات سے استفادہ حاصل کر ینگے ۔ پرنسپل پولیس گرائمر اسکول نے بتایا کہ طلبا و طالبات کی تعلیمی میدان میں مطلوبہ نتائج بہت ہی حوصلہ افزاہیں جس کا تمام تر سہر ا یہاں کے قابل اساتذہ اور والدین کو جاتا ہیں انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں زیر تعلیم طلبا و طالبات اسکول سے متصل کھیل کے لئے گرانڈ بھی مہیا کیا گیا ہے ۔
Comments 0