کوئٹہ میں 2بھائیوں کے قتل میں سرکاری پستول استعمال ہواہے یا نہیں تحقیقات جاری ہے ،ایس ایس پی آپریشنز

کوئٹہ میں 2بھائیوں کے قتل میں سرکاری پستول استعمال ہواہے یا نہیں تحقیقات جاری ہے ،ایس ایس پی آپریشنز
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے کہاہے کہ کوئٹہ میں 2بھائیوں کے قتل میں سرکاری پستول استعمال ہواہے یا نہیں تحقیقات جاری ہے ،ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائیگا قانون سب کیلئے برابر ہے کسی کو رعایت نہیں دی جائیگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں کاسی روڈ پر دو بھائیوں کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار نقیب اللہ کی جانب سے مبینہ طورپر سرکاری اسلحہ کے استعمال سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ کوئٹہ میں دو بھائیوں کے قتل کے کیس میں پولیس نے تحقیقات تیز کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نقیب اللہ کی جانب سے سرکاری پستول کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس کیس میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی کیونکہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں ممکنہ سہولت کاری کے الزامات کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گمراہ کن خبروں سے اجتناب کریں اور صرف مستند معلومات پر یقین کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.