خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے پر ہم گلی کوچوں میں عوامی راج لگائیں گے: محمود خان اچکزئی
پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام خان شھید عبدالصمد خان اچکزئی کے 52ویں برسی کے جلسے محمود خان اچکزئی و دیگر کا خطاب
میری قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی بات ہو رہی ہے، یہ اتنی اہم بات نہیں ہے، اہم بات یہ ہے کہ اس ملک میں کونسے مظالم نہیں ہورہے؟ آپ بچوں کو جیلوں میں ڈال کر انہیں بیعزت کریں گے، قوموں کے وسائل لوٹو گے اور ہم خاموش رہیں گے؟ ہمیں پاکستان کی حکمرانی میں قوموں کا حصہ چاہیے، خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہورہی ہے۔ تم گورنر راج لگاؤ گے تو ہم گلی کوچوں میں عوامی راج لگائیں گے۔
Comments 0