خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بیڈ گورننس کا مسئلہ، صوبے میں گورنر راج لگانے کی باز گشت قومی اسمبلی میں بھی سُنائی دی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کردیا کہ گورنر راج آئین کا ہی حصہ ہے، کوئی مارشل لاء نہیں، اگر حالات ایسے ہوئے تو یہ ایک آئینی عمل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری کلاشنکوفیں لہرا کر اسلام آباد پر حملہ کرنا غیرآئینی ہے، پاکستان چلے گا تو بانی پی ٹی آئی کو بھی آس رہے گی کہ شاید وہ دوبارہ اقتدار میں آجائیں۔
Comments 0