بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا بڑا موقع

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا بڑا موقع
بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا بڑا موقع کوئٹہ میں صوبے کے سب سے بڑے جاب فیئر کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ انتظامات اور اکسپو سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور ہدایت کی گئی کہ اس اہم ایونٹ کو بھرپور اور منظم انداز میں کامیاب بنایا جائے۔ اسی مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو جاب فیئر کے تمام مراحل کی مکمل نگرانی کرے گی، تاکہ نوجوانوں کو بہترین سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم ہو سکے۔ اس جاب فیئر میں 100 سے زائد ادارے اور کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جبکہ بلوچستان کے پانچ ہزار سے زیادہ طلباء یہاں آ کر نوکریاں اور انٹرن شپ کے عملی مواقع حاصل کر سکیں گے۔ یہ جاب فیئر صرف ایک تقریب نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے، پیشہ ورانہ دنیا میں قدم رکھنے، اور بہتر مستقبل کی سمت بڑھنے کا تاریخی موقع ہے۔ یہ ایونٹ بلوچستان کے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Comments 0

Login to post a comment.