امریکا کی جانب حملے پر کراکس کا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔ وینزویلا حکومت کا کہنا ہے کہ کراکس پر میزائل حملے کرکے امریکا نے ہماری سرزمین اور عوام کو نشانہ بنایا۔
وینزویلا حکومت نے مزید کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جارحیت مسترد کرتے ہیں، یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے، خطے کا امن اور لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس حمل ےکا مقصد ہمارے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، وینزویلا 2 صدیوں سے آزاد ہے، یہ حملہ بھی ناکام بنائیں گے۔
Comments 0