پاکستان اور ترکی کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی پابندی پر زور

پاکستان اور ترکی کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی پابندی پر زور
اسلام آباد(بی بی سی)پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلفونک رابطے میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی اور فریقین پر جنگ بندی کی پابندی پر زور دیا گیا۔ بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ہاکان فیدان نے اسحاق ڈار کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.