پنجاب کی ھمدردی حاصل کرنے کیلے یہ گھسا پھٹا جھوٹ بہت پرانا ہوگیا،ثنا بلوچ کا وزیراعلیٰ کے بیان پر ردعمل

پنجاب کی ھمدردی حاصل کرنے کیلے یہ گھسا پھٹا جھوٹ بہت پرانا ہوگیا،ثنا بلوچ کا وزیراعلیٰ کے بیان پر ردعمل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کی ھمدردی حاصل کرنے کیلے یہ گھسا پھٹا جھوٹ بہت پرانا ہوگیا - سرفراز صاحب آپ پڑھتے نہیں ہیں - تاریخ سے واقفیت بھی نہ ہونے کے برابر - آپ ایس اینڈ جی ڈی اے اور کابینہ سیکشن سے اس فیصلہ کی کاپی وہ دستخط تو نکال کر دکھا دیں- آپ کے دعوی کی تصدیق اور پنجاب کے بہت سے جاہل دانشوروں کو ایک مستند دستاویز مل جاہے گا-سچ یہ ہے کہ ایسا کوئی دستخط یا غیر انسانی حکم موجود ہی نہیں - اور سردار عطااللہ مینگل اور میر غوث بخش بزنجو کے دور اقتدار میں بلوچستان کے اکثر عہدوں پر اردو اور پنجابی بولنے والے تھے - لہذا کم از کم وزات اعلیٰ کے منصب کا خیال رکھ کر بیانات دیں - بلوچستان میں نفرتیں بڑھانے کا باعث بننے والے بیانیہ مناسب نہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.