ایف آئی اےکے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کا ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر پر چھاپہ ،26 پاسپورٹس برآمد، ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اےکے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کا ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر پر چھاپہ ،26 پاسپورٹس برآمد، ایجنٹ گرفتار
لاہور۔(اے پی پی):ایف آئی اے لاہور کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر پر چھاپہ مارکر26 پاسپورٹس برآمد اور ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزم عمران خان کولاہور سے حراست میں لیا گیا۔ ملزم العمران ٹیکنیکل ٹریڈ سینٹر کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں بغیر لائسنس غیر قانونی دفتر چلا رہا تھا اور بیرون ملک ویزوں کے نام پر شہریوں سے رقوم وصول کر رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.