وزیراعظم شہباز شریف کی روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری ،ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی ، دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں کیں

وزیراعظم شہباز شریف کی روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری ،ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی ، دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں کیں
مدینہ منورہ۔ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف گزشتہ شب سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی سمیت دنیا بھر میں امن و آشتی کیلئے دعائیں مانگیں ۔ وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے لیے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کھولے گئے۔وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور سلام عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے مدینہ منورہ سے دوحہ جائیں گے جہاں ان کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سےملاقات ہوگی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.