کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق دو حملہ آوروں نے اچانک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈز بھی برآمد ہوئے ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments 0