ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر

ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر
واشنگٹن (اے پی پی): اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر نے ایرانی بندرگاہوں پر امریکا کی جانب سے عائد کی گئی ناکہ بندی کو ایران کی خود مختاری کی ’’سنگین خلاف ورزی‘‘ قرار دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام اپنے خط میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ یہ غیر قانونی ناکہ بندی بین الاقوامی سمندری قوانین کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کا احترام کریں، تیل کی عالمی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز ایک نہایت اہم آبی گزرگاہ ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.