ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا، چین

ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا، چین
اسلام آباد۔ (اے پی پی):چین نے ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کو ’خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گئو جیاکون نے خبردار کیا کہ یہ ناکہ بندی کشیدگی کو مزید بڑھائے گی اور جنگ بندی کے معاہدے کو نقصان پہنچائے گی۔ایک پریس کانفرنس میں جیاکون نے کہاکہ یہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ جیاکون نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا کہ چین ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔جیاکون نے کہا کہ اگر امریکا اس بہانے چین پر اضافی محصولات عائد کرنے پر اصرار کرتا ہے تو چین ضرور سخت جوابی اقدامات کرے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.