‏وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے باضابطہ طور پر “پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم (PRM)” کا اجرا کر دیا۔ اس نام کے تحت پختونخوا میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اب گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی!

‏وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے باضابطہ طور پر “پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم (PRM)” کا اجرا کر دیا۔ اس نام کے تحت  پختونخوا میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اب گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی!
‏وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے باضابطہ طور پر “پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم (PRM)” کا اجرا کر دیا۔ اس نام کے تحت پختونخوا میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اب گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی! اس نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت: 🔹گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی رجسٹریشن نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ 🔹 شہری شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح اپنے گاڑی نمبر کا مستقل مالک ہوگا۔ 🔹 گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں نمبر بغیر کسی اضافی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس رہے گا، جبکہ خریدار نئے نمبر کے لیے خود درخواست دے گا۔ 🔹 شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر لگائے محفوظ رکھ سکے گا۔ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کی کلوننگ کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری بنایا جا رہا ہے۔ پی آر ایم (PRM) سسٹم گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال میں نمایاں کمی لانے میں مدد دے گا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مکمل آن لائن نظام متعارف کرایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ - وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی -

Comments 0

Login to post a comment.