کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 4افرادجاںبحق ہوگئے ۔ایدھی حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں واقع لیبر کالونی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 4افراد جاںبحق ہوگئے جاںبحق ہونے والوں میں 2بچے ،خاتون اور ایک مرد شامل ہیں ،ایدھی حکام کے مطابق جاںبحق ہونے والوں کی شناخت شاہد ،شبانہ ،بن یامین اور ایک بچہ شامل ہیں ۔ لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
Comments 0