حکومت بلوچستان نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہمی پر یقین رکھتی ہے ،صوبائی مشیر کھیل و نوجوانان
صوبائی مشیر برائے کھیل و نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہمی پر یقین رکھتی ہے ،یوتھ ریسورس سینٹر کی آفیشل ویب سائٹ کی اجراء سے تمام نوجوانوں کو بروقت معلومات میسر ہونگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر (BYRC) میں ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان اور بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کی آفیشل ویب سائٹس کے اجرا ء کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز بلوچستان جناب الیاس بلوچ، سیکشن آفیسر عبدالغفور بلوچ، عدنان خان (چیف آپریٹنگ آفیسر، لائژن کارپوریشن)، کاشف خان (ہیومن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ) سمیت بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کاشف خان نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کی آفیشل ویب سائٹ کے مختلف فیچرز، تکنیکی ساخت اور نوجوانوں کے لیے دستیاب سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیمی، تربیتی اور روزگار سے متعلق معلومات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کی جائیں گی۔
Comments 0