کوئٹہ میں ایم پی اے شیخ زرک خان مندوخیل کے فنڈز سے سٹی نالہ کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ کام ایگزیکٹو انجینئر نور محمد مندوخیل کی ہدایات پر محکمہ آبپاشی، کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے سٹی نالہ کے مختلف آر ڈی پوائنٹس پر جاری ہے۔نالہ صفائی کے اس عمل کی نگرانی سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) شیخ صدام حسین اور جونیئر انجینئر ایاز ایوب کر رہے ہیں۔ صفائی کے دوران نالے سے کچرا، رکاوٹیں، ملبہ، گاد، مٹی، معلق ذرات، پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر فاضل مواد نکالا جا رہا ہے تاکہ پانی کے بہاؤ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔محکمہ آبپاشی کے مطابق سٹی نالہ کی صفائی کا مقصد پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانا، ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ اور شہر میں صاف ستھرا ماحول قائم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کا یہ کام تیزی سے جاری ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گاشہریوں نے سٹی نالہ کی صفائی کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نہ صرف نکاسی آب کا نظام بہتر ہوگا بلکہ کوئٹہ شہر میں صحت مند اور محفوظ ماحول کو فروغ ملے گا۔
Comments 0