سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑ کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں سوگواروں کی شرکت

سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑ کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں سوگواروں کی شرکت
سینئر سیاستدان بسم اللہ خان کاکڑ کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں سوگواروں کی شرکت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ انتقال کر گئے تھے منگل کو ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی وطن قلعہ عبداللہ کلی حبیب زئی میں ادا کردی گئیں۔ وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اراکین بلوچستان اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر علی مدد جتک، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، مابت کاکا، رشید خان ناصر، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے، یوسف خان کاکڑ، سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ، ربانی کاکڑ، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم بسم اللہ خان کاکڑ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری کے عہدے اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ قلعہ عبداللہ سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہو چکے تھے۔ بسم اللہ خان کاکڑ کا شمار بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے فعال اور متحرک رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ صوبے میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں ان کا اہم اور مرکزی کردار رہا۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.