پنجاب بھر میں اب یکساں ترقی ہوگی، 52 شہروں میں ترقیاتی کاموں کی شروعات بیک وقت 19 دسمبر سے ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈیولپمنٹ پلان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ 52 شہروں میں ترقیاتی کاموں کی شروعات بیک وقت 19 دسمبر 2025ء سے ہوگی، اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026ء مقرر کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاقتی کاموں میں سے 10 گراؤنڈ بریکنگ کیلئے تیار ہیں، پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ کردیے گئے، 10 کا ٹینڈر عمل مکمل کرلیا گیا۔
پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کی مجموعی لاگت 304 ارب روپے رکھی گئی ہے، 166 ارب روپے کا ترقیاتی کام منظور کرلیا گیا۔
Comments 0