سعودی عرب نے پاکستان میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کردیئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔
سعودی فنڈ برائے ترقی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوگیا، سعودی عرب کی جانب سے معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو نے جبکہ پاکستان کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے دستخط کیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق تقریب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی موجود تھے، معاہدہ پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے، معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔
Comments 0