اسلام آباد(بی بی سی)لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد جمعے کی صبح ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً ایک فیصد کم ہو کر 98.50 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 93.60 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری دو ہفتے کی مشروط جنگ بندی کو بھی متاثر کیا تھا۔
ایران کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لبنان پر حملے اس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
Comments 0