معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں، یہ دن لبنان کے لیے تاریخی ہو سکتا ہے: ٹرمپ

معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں، یہ دن لبنان کے لیے تاریخی ہو سکتا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن(بی بی سی)ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ دن لبنان کے لیے تاریخی ہو سکتا ہے۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ میں مزید کہا کہ ’معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔‘ یاد رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل بیان میں لبنان میں موجود ایران کے حمایت یافتہ گروہ حزب اللہ پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کی پابندی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ حزب اللہ اس اہم مرحلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔ ٹرمپ کے مطابق ’اب مزید خونریزی نہیں ہونی چاہیے اور امن قائم ہونا چاہیے۔‘

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.