آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد۔ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔منگل کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 15 اپریل کو راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گُلشنِ سعید، اولڈ راوت، نیو راوت، AOWHS، سپارکو، ڈی ایچ اے ہومز اور متعلقہ فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک شکر درہ فیڈر ،چکوال سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مین بازارفیڈر ،جہلم سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک نیو سنگھوئی، چھوٹالا، کھائی خلیہ، سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، لنگرپور، کلیہ، کونتریلا، بھائی خان اور متعلقہ فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک آزاد پتن فیڈر، صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک132 کے وی نیو واہ (WAH05) تا پی او ایف ساؤتھ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری لائنز اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.