کوئٹہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، تین مغویہ خواتین بازیاب، دو ملزمان گرفتار

کوئٹہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، تین مغویہ خواتین بازیاب، دو ملزمان گرفتار
کوئٹہ میں پولیس نے مختلف مقدمات میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین مغویہ خواتین کو بازیاب کر لیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کوئٹہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایات پر صدر ڈویژن کے تفتیشی عملے نے کارروائیاں کیں، جو ایس پی انوسٹی گیشن صدر/سٹی خلیل احمد بگٹی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ بروری، تھانہ ایئرپورٹ اور تھانہ زرغون آباد کی حدود میں درج مختلف کیسز میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین خواتین کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.